ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب نہیں ہو سکتے ،جلد وطن عزیز کو ہر قسم کی دہشت گردی اور اندھیروں سے نجات دلا کر عوام میں سرخرو ہونگے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کی علماء سے گفتگو

جمعرات 12 نومبر 2015 20:17

نارووال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب نہیں ہو سکتے جلد وطن عزیز کو ہر قسم کی دہشت گردی اور اندھیروں سے نجات دلا کر عوام میں سرخرو ہونگے ۔وہ جمعرات کو یہاں نارووال میں علماء کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ پا کستان میں امن اور رواداری کے فروغ کیلئے مسلم لیگ کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔

(جاری ہے)

ہماری جماعت سیاست عبادت کے طور پر کرتی ہے ۔مذہبی حلقہ پاکستان مسلم لیگ کے وژن کو کامیاب کرنے کیلئے بھر پور تعاون کرے ۔قومی ایکشن پلان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے ۔پاکستان میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن میں عوام نے جس انداز سے پاکستان مسلم لیگ ن پر اعتما د کا اظہار کیا ہے یہ وزیر اعظم پاکستان کی اعلیٰ کارکردگی کا ثمر ہے ۔ اس موقعہ پر پیر سید اظہر الحسن گیلانی ، خواجہ محمد وسیم بٹ ایم پی اے، علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی اور دیگر بھی موجود تھے