چیئرمین سینیٹ کی دعوت پر محمد علی ہیموٹورین ایوارڈ یافتہ 14 سالہ حدیقہ بشیر نے ایوان بالا کی کاروائی دیکھی

جمعرات 12 نومبر 2015 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی دعوت پر محمد علی ہیموٹورینایوارڈ یافتہ بین لاقوامی شہرت کی حامل سوات کی رہائشی چودہ سالہ حدیقہ بشیر نے ایوان بالا کی کاروائی دیکھی اور چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سے ملاقات کی۔چودہ سالہ حدیقہ بشیر ضلع سوات میں کم عمری میں شادیوں کے خلاف کامیاب آگاہی مہم چلانے رہی ہے۔

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے حدیقہ بشیر کی جرات مندی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سماجی بہتری کیلئے حدیقہ بشیر کی جدوجہد اور کام پاکستان کے مثبت تشخص کی بحالی میں قابل فخر ہے اور کہا کہ کم عمر حدیقہ بشیر نے جس جذبے اور ہمت سے کام کا آغاز کیا ہے وہ معاشرے کی بہتری میں کردار ادا کرنے والی تنظیموں اور شخصیات کیلئے بھی مثال ہے ۔

(جاری ہے)

حدیقہ بشیر نے چیئرمین سینیٹ کی طرف سے ادا کئے گئے خیالات کے جواب میں کہا کہ ملک کے سب سے بڑے آئینی ادارے کے سربراہ کی طرف سے ایوان بالا کی کاروائی دیکھنے کی دعوت اور شیلڈ پیش کرنا میرے لئے باعث فخر ہے۔

حدیقہ بشیر نے چیئرمین سینیٹ کو سوات کی روایتی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا حدیقہ بشیر نے ا س خواہش کا اظہار بھی کیا کہ سکولوں سے باہر رہ جانے والے طلباء کیلئے قائم کی جانے والی فاؤنڈیشن کیلئے امداد دی جائے ا ور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں جس پر چیئرمین سینیٹ نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرانے کا یقین دلایا ۔ملاقات کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ،سینیٹرز حاصل بزنجو،سید مظفر حسین شاہ بھی موجود تھے جنہیں حدیقہ بشیر نے سواتی ٹوپیوں کے تحفے دیئے۔

متعلقہ عنوان :