پاک چین قریبی تعلقات کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی،دونوں ملکوں کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اتری ہے

وزیراعظم نواز شریف کی چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین جنرل فین چنگ لونگ سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 12 نومبر 2015 20:15

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعلقات کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی،دونوں ملکوں کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری اتری ہے۔ جمعرات کووزیراعظم نواز شریف سے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین جنرل فین چنگ لونگ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں مختلف علاقائی اور عالمی امور پر دونوں ملکوں کے نکتہ نظر پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ چین سے دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعلقات کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی،دونوں ملکوں کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوستی مضبوط باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہے

متعلقہ عنوان :