قومی کرکٹر عمر اکمل کوغیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث پائے جانے پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا‘ انکوائری جاری ہے‘چیف سلیکٹر

جمعرات 12 نومبر 2015 20:14

قومی کرکٹر عمر اکمل کوغیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث پائے جانے پر ٹیم سے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) قومی کرکٹر عمر اکمل غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث پائے گئے ہیں جس پر پی سی بی کی ہدایت پر سلیکشن کمیٹی نے انہیں ٹیم سے ڈراپ کردیا ہے۔ بورڈ نے عمر اکمل کو شوکاز نوٹس دینے کافیصلہ کیا ہے۔کرکٹر عمر اکمل حیدرآباد میں منعقدہ ایک پارٹی میں غیراخلاقی سرگرمی میں ملوث پائے گئے جس پر پی سی بی نے ان کے خلاف کارروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ عمر اکمل نے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور کرکٹ کا وقار مجروح کیا۔اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ عمراکمل سے متعلق معاملے کی انکوائری ہورہی ہے، جب تک انکوائر ی نہ ہوجائے کچھ نہیں کہہ سکتا،کچھ نہ کچھ توہوا ہے جس پر انکوائری کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی تو کھلاڑی مشکل میں توآئیں گے،جواچھی پرفارمنس کرنے والے ہیں ان سے متعلق بات کی جائے، رفعت اﷲ مہمند کوموقع دے رہے ہیں، اس کی پرفارمنس اچھی ہے۔

متعلقہ عنوان :