طویل عرصے بعد معروف ٹیلی ویژن میزبان نادیہ خان کی واپسی کی تیاری

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 نومبر 2015 20:03

طویل عرصے بعد معروف ٹیلی ویژن میزبان نادیہ خان کی واپسی کی تیاری
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12 نومبر 2015 ء) طویل عرصے بعد معروف ٹیلی ویژن میزبان نادیہ خان نے واپسی کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف میزبان نادیہ خان نے طویل عرصے بعد ٹیلی ویژن کی سکرین پر واپسی کا تیاری کرلی ہے۔

(جاری ہے)

نادیہ خان جلد نجی چینل جیو ٹی پر اپنے پروگرام کا آغاز کریں گی۔ یاد رہے کہ پاکستانی میں مارننگ شوز کو عوام میں مقبولیت دلانے میں نادیہ خان کا اہم کردار ہے۔ وہ اس سے قبل جیو ٹی پر ہی اپنا مارننگ شو کرتی رہی ہیں جو 2010 میں متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت کے حکم پر بند کردیا تھا۔ تاہم اب نادیہ خان پاکستان واپس آکر اپنے شو کی دوبارہ شروعات کرنے جارہی ہیں۔