ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور کے احاطے میں آج قرآن خوانی منعقد ہو گی

جمعرات 12 نومبر 2015 19:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام تحریک پاکستان کے کارکنان سردار محمد چوہدری کی بارہویں ، علی محتشم کی آٹھویں اور شمیم شاہ آبادی کی نویں برسی کے سلسلے میں آج جمعہ 13 نومبر کو ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور کے احاطے میں واقع زمان مسجد میں محفل قرآن خوانی منعقد ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

قرآن خوانی کا آغاز بعد نماز جمعہ 1:15 بجے دوپہر ہو گا۔ ختم و دعا 2 بجے دوپہر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :