ریڈ زون میں وی آئی پی موومنٹ،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان آفس میں پھنس گئے

وی آئی پی روٹ کے ختم ہونے کا گھنٹوں انتظار کرنا پڑا

جمعرات 12 نومبر 2015 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں وی آئی پی روٹ لگنے سے الیکشن کمیشن آفس کا مین دروازہ بند کر دیا گیا ،چیف الیکشن کمشنرسردار رضا خان آفس میں پھنس گئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریڈ زون میں وی آئی روٹ لگنے پرسکیورٹی اہلکاروں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دروازہ بند کر دیا جبکہ چیف الیکشن کمشنرسردار رضا خان آفس سے چھٹی کے بعد گاڑی میں بیٹھنے لگے تو حکام نے بتایا کہ باہر وی آئی پی روٹ لگا ہوا ہے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے دروازہ بھی کر دیا ہے جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر گاڑی سے نکل کر دوبارہ آفس چلے گئے اور ایک گھنٹے سے زائد روٹ ختم ہونے کا انتظار کرتے رہے، تاہم روٹ ختم ہوتے ہی سکیورٹی اہلکاروں نے الیکشن کمیشن کا دروازہ کھول دیا جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر گاڑی میں بیٹھ کر اپنی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہوگئے