بنگلہ دیش میں وٹس ایپ اور وائبر بند کردیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 نومبر 2015 19:40

بنگلہ دیش میں وٹس ایپ اور وائبر بند کردیے جانے کا امکان
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12 نومبر 2015 ء) بنگلہ دیش میں وٹس ایپ اور وائبر بند کردیے جانے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے اعلان کیا ہے کہ پیغام رسانی کی مقبول سروس واٹس ایپ اور کالنگ سروس وائبر کو دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ضرورت پڑنے پر عارضی طور پر بند کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ان ایپ کو جرائم کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ اس لیے ضرورت پڑنے پر اور ان عناصر کو گرفتار کرنے کے لیے ان ایپس کے آپریشنز کو معطل کردیا جائے گا۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق کس وقت کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :