کے ایس ای کاعالمی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

پاکستان سرمایہ کاری کے لئے بہترین ہے، معیشت سالانہ چار سے پانچ فیصد کی رفتار سے ترقی کر رہی ہے، کراچی اسٹاک ایکس چینج نے شاندار کارکردگی کی بدولت دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا،سی ای او سٹی گرو پ

جمعرات 12 نومبر 2015 19:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج نے عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، یورپ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے لئے سٹی گروپ کے سی ای او جیمز سی کاؤلیس کا کہنا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے بہترین ہے۔ یورپ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے لئے سٹی گروپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جیمز سی کاؤلیس نے کراچی اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کیا، اور روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، پاکستان کی معیشت سالانہ چار سے پانچ فیصد کی رفتار سے ترقی کر رہی ہے، جبکہ کراچی اسٹاک ایکس چینج نے شاندار کارکردگی کی بدولت دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں اسلامی بینکاری فروغ پارہی ہے، مختلف اسلامی شرعی پروڈکٹس کے ذریعے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :