فیصل آباد پولیس حکومتی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہے، عوامی نمائندوں اور کرپٹ پولیس افسران نے شہرکوجرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پرچھوڑدیاہے، بھولاگجر سمیت 20 افرادکے قتل میں ملوث افراد کے نام بتاچکاہوں،کیس کے مجرم کاعدالت میں اعترافی بیان پولیس کے کردار پرسوالیہ نشان ہے ،بغیر کسی دباؤ ، میرٹ پر کیس کی تفتیش کی جائے

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی کا آئی جی کو خط

جمعرات 12 نومبر 2015 19:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے آئی جی پنجاب کو خط لکھ کر کہا ہے کہ پولیس فیصل آبادمیں حکومتی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہے، عوامی نمائندوں اور کرپٹ پولیس افسران نے شہرجرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پرچھوڑدیاہے، بھولاگجرکیس کے مجرم کاعدالت میں اعترافی بیان پولیس کے کردار پرسوالیہ نشان ہے، بھولاگجر سمیت 20 افرادکے قتل میں ملوث افراد کے نام بتاچکاہوں،پولیس ملزمان کو تحفظ دینے کی کوشش کررہی ہے،عدالت نے پولیس کوغیرجانبدارانہ تفتیش کاحکم دیابغیر کسی دباؤ کے میرٹ پر کیس کی تفتیش کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے آئی پنجاب کوبھولا گجر قتل کے حوالے سے خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس فیصل آبادمیں حکومتی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہے عوامی نمائندوں اور کرپٹ پولیس افسران نے شہرجرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پرچھوڑدیاہے۔ بھولاگجرکیس کے مجرم کاعدالت میں اعترافی بیان پولیس کے کردار پرسوالیہ نشان ہے۔

عابد شیر علی نے خط کے متن میں لکھا کہ بھولاگجر سمیت 20 افرادکے قتل میں ملوث افراد کے نام بتاچکاہوں،بغیر کسی دباؤ کے میرٹ پر کیس کی تفتیش کرائیں پولیس ملزمان کو تحفظ دینے کی کوشش کررہی ہے،عدالت نے پولیس کوغیرجانبدارانہ تفتیش کاحکم دیا۔ نوید کمانڈو کے اعترافی بیان کے بعد اصل مجرموں کے چہرے سامنے آگئے ہیں پولیس نوید کمانڈو کے تحفظ کو یقینی بنائے۔