Live Updates

کور کمانڈر کانفر نس کے اعلامیہ کو حکو مت کے خلاف ساز ش قرار دینادرست نہیں ‘ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع بارے فیصلہ وقت آنے پر کیا جائیگا ، فوجی اور سیاسی قیاد ت میں کوئی اختلاف نہیں دونوں ملک کی مضبوطی ‘دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے ایک ہیں ،تحریک انصاف کی یہی سیاسی روش رہی تو2018 میں ان کا صفایا ہو جا ئیگا ‘اگر ریحام خان کو کالے جادوکی وجہ سے طلاق ہوئی توہے تو اس بابے کا نام ہمیں بھی بتائے، ہم عمران خان کی سیاسی سوچ کو مثبت اور ملکی مفاد کے مطابق کر نے کیلئے اس بابے سے جادو کروائیں ‘بلدیاتی انتخابات میں چیئر مین ضلع کونسل اور میئر سمیت دیگر عہدوں پر (ن) لیگ کا کوئی آزاد امیدوار نہیں آئیگا‘سانحہ سندر فیکٹری اگر محکمہ کی ناکامی ہے تو اسکا ذمہ دار صوبائی وزیر نہیں سیکرٹر ی ہوتاہے

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان کا پر یس کا نفر نس سے خطاب

جمعرات 12 نومبر 2015 19:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا ہے کہ فوج کسی ایک شخص نہیں ادارے کا نام ہے جنر ل راحیل شر یف کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے یا نہ کر نے کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائیگا فی الحال اس پر بات کر نا مناسب نہیں ‘کور کمانڈر کانفر نس کے اعلامیہ کو حکو مت کے خلاف ساز ش قرار دیناکسی بھی صورت درست نہیں ‘ملک میں فوجی اور سیاسی قیاد ت میں کوئی اختلاف نہیں دونوں ملک کی مضبوطی ‘دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے ایک ہیں ‘سانحہ سندر فیکٹری اگر محکمہ کی ناکامی ہے تو اسکا ذمہ دار صوبائی وزیر نہیں بلکہ سیکرٹر ی ہوتا ہے کیونکہ انتظامی اختیار سیکرٹری کے پاس ہوتے ہیں ‘تحر یک انصاف بلدیاتی انتخابات میں دور دور تک نظر نہیں آتی اگر انکی یہ سیاسی روش رہی تو2018اور2023میں بھی انکا صفایا ہو جا ئیگا ‘اگر ریحام خان کو کالے جادوکی وجہ سے طلاق ہوئی توہے تو اس بابے کا نام ہمیں بھی بتائے ہم عمران خان کی سیاسی سوچ کو مثبت اور ملکی مفاد کے مطابق کر نے کیلئے اس بابے سے جادو کروائیں ‘بلدیاتی انتخابات میں چیئر مین ضلع کونسل اور میئر سمیت دیگر عہدوں پر (ن) لیگ کا کوئی آزاد امیدوار نہیں آئیگا بلکہ اسکے لیے وزیر اعلی شہبا زشر یف کی قیادت میں قائم پارلیمانی بورڈ امیدواروں کا حتمی فیصلہ کر یگا۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر پر یس گیلری کے صدر خواجہ نصیر احمد ‘سیکرٹری قمر جبار او ر کوارڈی نیٹر حافظ محمد نعیم بھی موجود تھے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے پہلے مر حلے میں (ن) لیگ کو دوتہائی سے اکثر یت دیکر ثابت کر دیا ہے کہ وہ کنٹینر پر جھوٹے نعرے لگوانے کے نہیں بلکہ (ن) لیگ کے ساتھ ہیں جہاں تک فیصل آباد کا تعلق ہے وہاں چوہدری شیر علی اور میرے حمایت یافتہ جیتنے والے دونوں (ن) لیگ کے ہی ہیں مگر وہاں بھی دور تک دورتک تحر یک انصاف نظر نہیں آئی اور اگر حالات یہی رہے تو 2018اور2023میں بھی انکا بلدیاتی انتخابات کی طرح صفایا ہو جا ئیگا ۔

ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جاری فوجی آپر یشن ضرب عضب کیلئے جنر ل راحیل شر یف کی قیادت میں پاک افواج نے جو قر بانیں دیں ہیں ان پر پوری قوم فخر ہے لیکن جہاں تک ان کی مدت ملازمت میں توسیع کا تعلق ہے تو فی الحال اس پر کسی قسم کی بات کر نا مناسب نہیں کیونکہ اسی باتیں کر نا جنرل راحیل شر یف کی سوچ کے بالکل بر عکس ہے اور جب انکی مدت ملازمت پوری ہوگی تواس وقت یقینی آئین وقانون کے مطابق ہی کوئی فیصلہ کیا جا ئیگا ۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک گڈ گورننس کا تعلق ہے تو اس میں بہتری کی ہر وقت گنجائش ہوتی ہے اگر ملک میں کوئی مسائل ہیں تو اسکی ذمہ داری صرف (ن) لیگ یا سیاستدانوں پر نہیں بلکہ 35سال تک ملک پر آمر یت مسلط کر نیوالے فوجی جر نیل ‘عدلیہ اور بیوورکریسی بھی ذمہ دار ی بھی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات