پیپلز پارٹی کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ، بلدیاتی انتخابات بارے خدشات سے آگاہ کیا

جمعرات 12 نومبر 2015 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے فرحت اﷲ بابر کی قیادت میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان سے ملاقات کر کے بلدیاتی انتخابات بارے خدشات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پیپلز پارٹی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان سے ملاقات کی۔ وفد نے فرحت اﷲ بابر ،تاج حیدر، ثمینہ خالد اور نفیسہ شاہ شامل تھے ۔ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں انتظامات کے حوالے سے اپنے خدشات سے آگاہ کیا