ممبرز اپنے ہی پوچھے گئے سوالات کیلئے نہیں آتے جو محنت سوالات بنانے میں لگ جاتی ہے وہ ضائع ہو جاتی ہے

چیئرمین سینیٹ کی وقفہ سوالات کے دوران غیر حاضری پر سینیٹرز کوسخت سرزنش

جمعرات 12 نومبر 2015 19:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سینٹ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات کے دوران سینیٹرز کی غیر حاضری پر ارکان کوسخت سرزنش کر دی۔ ممبرز اپنے ہی پوچھے گئے سوالات کیلئے نہیں آتے جو محنت سوالات بنانے میں لگ جاتی ہے وہ ضائع ہو جاتی ہے۔ قبل ازیں ڈپٹی چیئرمین سینٹ عبدالغفور حیدری وقفہ سوالات کے دوران اجلاس کی صدارت کرتے رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کہیں سینیٹرز اور وزارتوں کے درمیان مک مکا تو نہیں ہوا۔ جمعرات کو چیئرمین سینٹ جب اجلاس میں وقفہ سوالات کے بعد آئے تو انہوں نے اکان کی سرزنش کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وزارتوں سے متعلق لوگ بھی گیلریوں میں بیٹھے ہوتے ہیں مگر سینیٹرز خود اپنے پوچھے گئے سوالات پر ایوان میں نہیں آتے۔ سوالات تیار کرنے میں جو محنت ہوتی ہے وہ بھی ضائع ہو جاتی ہے۔ یہ کوئی طریقہ نہیں۔ ارکان اپنی حاضری یقینی بنائیں

متعلقہ عنوان :