وزیر داخلہ کا میگا کرپشن کیسز کے بیرون ملک فرار ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری اور ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے عدلیہ سے رجوع کاحکم
ٹڈاپ ، ای او بی آئی سمیت کل 93میگا کرپشن کیسز ہیں،ان میں ملوث ملزمان کی تعداد 351ہے،پی ایس او میں کرپشن سے متعلق تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، وزیر داخلہ کوایف آئی اے حکام کی بریفنگ
جمعرات 12 نومبر 2015 19:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے میگا کرپشن کیسزمیں ملوث بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کے ریڈ وارنٹ اور ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے عدلیہ سے رجوع کرنے کاحکم دیتے ہوئے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ مقدمات درج کرنے کے معاملے میں کسی بھی قسم کا دباؤ برداشت نہ کیا جائے،اکثر کیسز میں درخواست گزار ملزمان سے معاملات طے کر لیتے ہیں، ملزمان سے معاملات طے ہونے پر تحقیقات بند کرنا پڑتی ہیں۔
وہ جمعرات کو ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ اجلاس میں ایف آئی اے حکام کی طرف سے وزیر داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ ٹڈاپ، ای او بی آئی سمیت 93میگا کرپشن کیسز ہیں، میگا کرپشن کیسز کے ملزمان کی کل تعداد 351ہے،پی ایس او میں کرپشن سے متعلق تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، جس پر وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کو پی ایس او کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں کسی بھی قسم کا دباؤ برداشت نہ کیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.