حیدر آباد،بہتر حکمرانی کے لئے آرمی چیف کا بیان حکومت کیخلاف چار ج شیٹ ہے ،اشرف نوناری

جمعرات 12 نومبر 2015 19:04

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔12 نومبر۔2015ء) بہتر حکمرانی کے لئے آرمی چیف کا بیان حکومت کیخلاف چار ج شیٹ ہے ، اگر عوام کے معیار کے مطابق حکومت نہیں چلائی گئی تو فوج میدان میں آسکتی ہے ، اس وقت تک عوام کے امن فراہم کرنے ، زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے اور کرپشن کے خاتمے سمیت عوام کو بنیادی سہولیات فوج کی جانب سے مہیا کی جارہی ہیں ، حکومت بس نام کی ہے یہ بات سندھ نیشنل تحریک کے چیئر مین اشرف نوناری نے اپنے بیان میں کہی ،انہوں نے کہا کہ حکومت کو ڈھائی سال ہونے والے ہیں مگر حکومت کہیں نظر نہیں آرہی ،ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومتی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملکی عوام کی اکثریت جمہوری وعوامی حکومت سے بیزار ی کا اعلان کرتے ہوئے فوج کی حمایت میں میدان میں نکل آتی ہے ، انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کے لئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دیا ہوا بیان ملک کی 20 کروڑ عوام کی نہ صرف ترجمانی کرتا ہے بلکہ کرپٹ حکمرانوں کے لئے بھی چارج شیٹ ہے ، اشرف نوناری نے کہاکہ قومی اسیمبلی میں فوج کے بیان کے خلاف محمود خان اچکزئی کا دیا ہوا بیان نواز شریف کی خواہشوں کی عکاسی کرتا ہے ،فوج کے خلاف نواز حکومت نے محمود خان اچکزئی سے بیان دلایا،انہوں نے کہا کہ جس طرح قومی ایکشن پلان کے تحت فوج و رینجرز کا م کررہی ہیں ان سے عوام اور ملک کو فائدہ ہوا ہے ،جبکہ ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں اور حکمران جماعت قومی ایکشن پلان میں نام بنانے کی سازش میں مصروف ہیں ، جس عمل کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ ملکی یکجہتی ، سلامتی اور ملک میں امن مان کی بحال کے لیے ضروری ہے کے رینجرز کو مکمل طور پر بااختیار بنایا جائے،آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کو مزید تیز کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ سندھ نیشنل تحریک ایسے کسی بھی منصوبے یا سیاسی گھٹہ جوڑ کو قبول نہیں کرے گی جس سے کرپشن ، دہشتگردی ،لسانی سیاست اور فرقہ واریت کے خلاف جاری جنگ متاثر ہو ۔

متعلقہ عنوان :