سپریم کورٹ نے سندھ کے صوبائی وزیر اصغر علی جونیجو کی رکنیت ختم کردی
حلقہ سے فنکشنل لیگ کے جام مدد علی کو کامیاب قرار دیدیا
جمعرات 12 نومبر 2015 18:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔12 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے سندھ کے صوبائی وزیر اصغر علی جونیجو کی رکنیت ختم کرتے ہوئے حلقہ سے فنکشنل لیگ کے جام مدد علی کو کامیاب قرار دیدیا۔ جمعرات کو جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف فنکشنل لیگ کے جام مدد علی کی اپیل کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم اور حلقہ پی ایس اکاسی سے جام مدد علی کو کامیاب قرار دے دیا۔
الیکشن ٹریبونل نے حلقے سے کامیاب امیدوار جام مدد علی کی رکنیت ختم کرتے ہوئے مخالف امیدوار پیپلز پارٹی کے اصغر علی جونیجو کو کامیاب قرار دیا تھا۔ اصغر علی جونیجو سندھ کابینہ میں وزیر تھے اور اب اسمبلی کے رکن نہیں رہے۔ سپریم کورٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.