Live Updates

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں ڈھائی سال حکومت کرکے گورننس نہیں سیکھ پائی ٗ دانیال عزیز

جمعرات 12 نومبر 2015 18:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں ڈھائی سال حکومت کرکے گورننس نہیں سیکھ پائی ٗوہ لوگ کیا تبدیلی لا سکتے ہیں جو ابھی سیکھنے کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں دانیال عزیز نے کہاکہ تحریک انصاف متوسط طبقے کی جماعت ہوتی تو ایک حلقے پر ایک ارب روبے خرچ نہ کرتی ٗاسٹیٹس کو کا بڑا حصہ تحریک انصاف میں ہے عمران کو اپنے آس پاس کے ٹھیکہ داروں اور جاگیرداروں سے پریشانی ھونی چاہیے انہوں نے کہاکہ عمران کے آزمائے ھوئے جاگیرداروں کو عوام ٹکرا چکی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات