اسلام آباد کی تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات کیلئے فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرکی چھپائی شروع کر دی گئی

چھ لاکھ اٹھاسی ہزار ووٹرز کیلئے بیالیس لاکھ سے زائد بیلٹ پیپر چھاپے جائیں گے

جمعرات 12 نومبر 2015 18:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) اسلام آباد کی تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات کیلئے فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرکی چھپائی شروع کر دی گئی، چھ لاکھ اٹھاسی ہزار ووٹرز کیلئے بیالیس لاکھ سے زائد بیلٹ پیپر چھاپے جائیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد چھ لاکھ اٹھاسی ہزارہے، جن کیلئے بیالیس لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرکی چھپاائی فوج کی نگرانی میں شروع کردی گئی ہے، چیئرمین وائس چیئرمین کیلئے بیلٹ پیپرکا رنگ سبز،جنرل کونسلرکیلئے سفید اور اقلیتو ں کے بیلٹ پیپرکا رنگ پیلا ہوگا، جبکہ خواتین کی نشستوں کیلئے بیلٹ پیپر کا رنگ گلابی ہے، امیدواروں کو نشانات الاٹ کرنے کے بعد حصہ لینے والوں کی حتمی فہرست بھی آویزاں کی جائیگی۔