روسی شہرسوچی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے معمولاتِ زندگی درہم برہم ،شہریوں کو دشواری کا سامنا

جمعرات 12 نومبر 2015 17:57

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) روس کے شہر سوچی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق اولمپک سٹی سوچی میں ، شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، سڑکیں ، شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگیں ، سیلابی پانی رہائشی علاقے میں داخل ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

امدادی کارکن متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔ خراب موسم اور بارش کے باعث روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی کھیلوں کے سربراہوں سے مبینہ ڈوپنگ کے معاملہ پر ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :