امریکی موبائل کمپنی نے افریقی طلباکو اسٹور سے نکالنے پر معافی مانگ لی

جمعرات 12 نومبر 2015 17:57

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) ا سمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے آسٹریلیا میں اپنے اسٹور سے افریقی طلباکو زبردستی نکالنے کے واقعے پر معافی مانگ لی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ملبورن میں پیش آیا جہاں ایک کالج میں زیر تعلیم 6 افریقی طلباایپل اسٹور پر گئے تو انہیں یہ کہہ کر نکال دیا گیا کہ سیکورٹی گارڈز کو اس بات کا خدشہ ہے کہ آپ کوئی چیز چرا لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایک طالب علم نے سارے واقعے کی ویڈیو بنائی اور اسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا، جسے اب تک 60 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹور کے منیجر نے طلبااور اسکول کے پرنسپل نک اسکاٹ سے معافی مانگی ہے اور طلباکو دوبارہ اسٹور لایا گیا جہاں انہوں نے خریداری کی۔

متعلقہ عنوان :