سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈکے دوسرے مر حلہ کیلئے ٹریفک ڈائیورشن پلان مرتب ، گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے10پارکنگ سٹینڈ زمختص

رانگ پارکنگ کے خاتمے اور مدد کیلئے فوک لفٹرزاور بریک ڈاؤن بھی لگائے گئے ‘چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ کی گفتگو

جمعرات 12 نومبر 2015 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کاپہلا مرحلہ12نومبر سے15نومبر تک جاری رہے گا،تبلیغی اجتماع میں قافلوں کی صورت میں پہنچنے والی شرکاء کی گاڑیوں کی آمدورفت اورپارکنگ کیلئے سٹی ٹریفک پولیس نے جامع ٹریفک پلان مر تب کیا ہے ۔اجتماع کے موقع پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے بہتر ین ٹریفک انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ شرکاء کو کہیں بھی ٹریفک پرابلم نہ ہو۔

طیب حفیظ چیمہ کی زیرنگرانی ٹریفک انتظامات کیلئے 3ایس پیز،15ڈی ایس پیز ،45انسپکٹر250پٹرولنگ آفیسرز،1280وارڈنزدو شفٹوں میں فرائض سرانجام دیں گے۔شرکاء کی گاڑیوں کی خرابی کیصورت میں مددکیلئے فوک لفٹرزاوربریک ڈاؤن بھی تعینات کئے گئے ہیں جبکہ اجتماع کے شرکاء کی چھوٹی اوربڑی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے علیحدہ علیحدہ10 مقامات مخصوص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مختص کردہ پارکنگ سٹینڈز کے علاوہ کہیں بھی گاڑیاں کھڑی کر نے کی اجازت نہیں ہو گی ۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اجتماع میں آنے جانے کیلئے دوروٹ مختص کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں تبلیغی اجتماع کے دوران ٹریفک انتظامات موثربنانے کیلئے اجتماع روڈپرسٹی ٹریفک پولیس کیمپ اوروائرلیس کنٹرول روم بھی قائم کیاگیاہے جومین ٹریفک وائرلیس کنٹرول روم سے مسلسل رابطہ میں رہیگا۔

چیف ٹریفک آفیسرنے ٹریفک وارڈنزکو اجتماع کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے اس بات پر زوردیاہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی کیساتھ ساتھ مشکوک افراداورلاوارث چیزوں پربھی کڑی نظررکھیں۔انہوں نے اجتماع کے شرکاء سے کہا کہ وہ اس امرکویقینی بنائیں کہ کوئی بھی گاڑی مختص کی گئی پارکنگ سے باہربرلب سڑک پر کھڑی نہ کی جائے۔شہری مزید ٹریفک پلان بارے جاننے کیلئے سٹی ٹریفک ہیلپ لائن0421915پر کال کر سکتے ہیں اس کے علاوہ سٹی ٹریفک ریڈیوراستہFM88.6پر بھی روڈ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے آگاہ کیا جا تا رہے گا۔

ٹریفک پلان کے مطابقGTروڈ گوجرانوالہ سے آنے والی شرکاء کی گاڑیاں کالا شاہ کاکوانٹرچینج سے موٹروے کے ذریعے شاہ پور کانجراں سے ٹھوکر نیاز بیگ آنے کی بجائے نئی تعمیر شدہ سڑک کے زریعے سیدھے رائیونڈروڈ پر آئیں اور گاڑیاں پارکنگ نمبر 1،10،4میں پارک کریں۔فیصل آباد سرگودھا سے براستہ شیخوپورہ آنے والی گاڑیاں پیربہارشاہ انٹر چینج اور کوٹ عبدالمالک انٹرچینج کے ذریعے شاہ پور کانجراں سے ٹھوکر نیاز بیگ آنے کی بجائے نئی تعمیر شدہ سڑک کے زریعے سیدھے رائیونڈ آئیں اور گاڑیاں پارکنگ نمبر 1،10،4میں پارک کریں۔

ساہیوال ،اوکاڑہ کی طرف سے آنے والی گاڑیاں مانگابائی پا س سے نیشنل ہائی وے /موٹر وے پولیس کے تعاون سے براستہ روہی نالہ کے راستے مختص پارکنگ 6اور7رائیونڈ اجتماع میں جا سکیں گی۔مانگا بائی پاس/مانگاروہی نالہ پرٹریفک کے دباؤ کی صورت میں گاڑیاں مختصر وقت کے وقفوں سے سندر اڈا سے براستہ سندر روڈ پارکنگ نمبر 2اور3میں بھجوائی جائیں گی۔موہلنوال ملتان روڈ تک اگر کوئی گاڑی آ جا ئے تووہ موہلنوال سے بحریہ ڈیفنس روڈکے ذریعے بھوبھتیاں چوک سے رائیونڈ جاسکیں گی ۔

کوٹ رادھا کشن سے براستہ بھچوکی پھاٹک آنے والے شرکاء اپنی گاڑیاں مانگا روہی نالہ پارکنگ6اور 7 تک جا سکیں گی۔قصور سے براستہ بھٹی چوک اور للیانی صوئے آصل روڈ آنے والی گاڑیاں نثار ملز اور زراعت آفس کے سامنے پارکنگ نمبر 9میں پارک کریں جبکہ کاریں اور موٹر سائیکل نثار ملز میں واقع پارکنگ نمبر 8میں پارک کریں۔

متعلقہ عنوان :