معروف گیت نگار احمد راہی کا 92 واں یوم پیدائش منایا گیا

جمعرات 12 نومبر 2015 17:30

معروف گیت نگار احمد راہی کا 92 واں یوم پیدائش منایا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) پنجابی اور اردو زبان کے منفرد گیت نگار احمد راہی کا 92 واں یوم پیدائش منایا گیا۔ گانے کے بول ایسے کہ ہر سننے والا دم بخود ہو جائے۔

(جاری ہے)

مسحور کن گیت نہ صرف ان کی پہچان بنے بلکہ امر ہو گئے۔ احمد راہی کا شعری مجموعہ ترنجن پنجابی ادب کا شاہکار ہے۔ احمد راہی نے اردو فلموں کے لیے بھی خوبصورت گیت لکھے۔ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت متعدد ایوارڈز احمد راہی کے حصے میں آئے۔ احمد راہی دو ستمبر کو راہی ملک عدم ہوئے۔