Live Updates

لاہور: مجھے نہیں معلوم کالے جادو کی کوئی حقیقت ہے یا نہیں، ہم عمران خان پر دم کروائیں گے تا کہ ان کا رویہ ٹھیک ہو جائے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 نومبر 2015 17:05

لاہور: مجھے نہیں معلوم  کالے جادو کی کوئی حقیقت ہے یا نہیں، ہم عمران ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 نومبر 2015 ء) :صوبائی وزیر قانون راناثناءاللہ نے پنجاب اسمبلی میں میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس کی گنجائش ہر صوبے میں موجود ہے .ہمیں گورننس لیول بہتر کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس ملک و قوم اور آپریشن ضربِ عضب کیلئے بہت اہم ہے جبکہ ضربِ عضب کی کامیابی ملک و قوم کی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیصل آبادمیں پی ٹی آئی کاکوئی نام و نشان نہیں، بلدیاتی انتخابات میں عوام نے جنہیں سچا سمجھا انہیں اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے کامیاب کروایا اور اپوزیشن کنٹینر پر ہی رہ گئی . رانا ثناءاللہ نے ریحام خان کے کالے جادو سے متعلق بیان پر کہا کہ اگر ریحام خان اور عمران خان کی علیحدگی کالا جادو سے ہوئی ہے تو ریحام خان ہمیں جادو کروانے والے کا نام بتائیں مجھے معلوم نہیں کہ کالا جادو کی کوئی حقیقت ہے یا نہیں اگر ایسی چیز ہوتی تو ہم بھی بابا سے کہتے کہ عمران پر دم کردیں تاکہ ان کا رویہ ٹھیک ہوجائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات