ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی کی نا اہلی،گاڑیوں کو تیل کی فراہمی بند،شہر میں ہر طرف گندگی کے ڈھیڑ لگ گئے

جمعرات 12 نومبر 2015 16:58

دوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی کی نا اہلی،گاڑیوں کو تیل کی فراہمی بند،شہر میں ہر طرف گندگی کے ڈھیڑ لگ گئے،شہری پریشان،تفصیلات کے مطابق ایڈ منسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی دوڑ کی جانب سے فائر بریگیڈ اور کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کو تیل کی سپلائی بند کردی گئی ہے،جسکے سبب شہر میں ہر طرف گندگی کے ڈھیڑ لگ گئے ہیں،جسکے سبب شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،ذرائع کے مطابق ایڈ منسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی انتظامیہ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں،اور انتظامیہ کی جانب سے بوگس بل بنانے کے سبب انہوں نے تمام بلوں پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے،جسکے سبب پیٹرول پمپ مالکان،ٹھیکیداروں اور دیگر مرمت کے کاموں کے بل بھی پاس نہیں ہو رہے ہیں،دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ اینٹی کرپشن نوابشاہ نے ٹاؤن کمیٹی دوڑ میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کو روک دیا ہے،اور اس سلسلے میں تمام معاملات طے کرلئے گئے ہیں۔