Live Updates

انجمن باشندہ گان بونیر کا بلدیاتی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

جمعرات 12 نومبر 2015 16:58

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء ) انجمن باشندہ گان بونیر ناتھا خان گوٹھ کا اہم اجلاس میر افضل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں یونین کمیٹی نمبر8ناتھا خان گوٹھ سے تحریک انصاف پینل کے مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یونین کمیٹی نمبر8ناتھا خان گوٹھ سے پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار برائے چیئر مین عتیق الرحمن وائس چیئر مین خالد محمود اعوان ،جنرل کونسلرز سید اختیار علی ،خورشید اعوان ،نعیم رشید جمیلہ خالد عامر کو 5دسمبر 2015ءء کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں اجلاس میں جنرل سیکریٹری ظاہر شاہ ،فنانس سیکریٹری سافت شاہ ،آفس سیکریٹری سلیم خان کے علاوہ بونیر برادری سمیت ناتھا خان گوٹھ میں مقیم مختلف برادریوں کے معززین اور عوام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن باشندہ گان بونیر ناتھا خان گوٹھ کے صدر میر افضل نے کہاکہ تحریک انصاف کے اُمیدواروں عتیق الرحمن اور خالد محمداعوان اور اُن کے پینل کی کامیابی ناتھاخان گوٹھ کی ترقی اور مسائل سے نجات کا ضامن ثابت ہوگا انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے شہر کراچی میں بونیر برادری خصوصاً شہر کراچی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر قائد کی ترقی اور اپنے علاقوں کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے تحریک انصاف کے اُمیدواروں کو اپنے ووٹوں کے ذریعے کامیاب بنائیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات