کراچی ،سابق نائب ناظم اور جامعة النور للبنات کے مہتمم مفتی محمد خالد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

جمعرات 12 نومبر 2015 16:58

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء ) جمعیت علما ء اسلام یو سی 7فرنٹیر کالونی سائٹ کے امیر ،سابق نائب ناظم اور جامعة النور للبنات کے مہتمم مفتی محمد خالد کی نماز جنازہ مفتی محمد شاہد کی اقتداء میں گزشتہ رات تین بجے ادا کر دی گئی جس میں الخیرٹرسٹ کے معاون چیئرمین حاجی محمد طاہر انصاری ، انفارمیشن سیکریٹری مشتاق الرحمن زاہد ، مولانا محمد شاہد ، انجینئر محمد سلیم ، قاری ثنا ء الرحمن ، قاری نو رر حیم ، مولانا انعام اللہ مسرور، امداداللہ ، قاری روح الامین ، جماعت اسلامی کے رہنما اسحاق خان اے این پی کے مجید اللہ شاہ جی ، تاج امین ، عبداللہ ، بخت مین ، شیر محمد خان ، محمد ارشد ، مولانا ذاکر اللہ ، مولانا حمید الرحمان اور دیگر نے شرکت کی بعد ازاں مرحوم کی میت آبائی گاؤں بونیر روانہ کردی گئی اور وہی تدفین ہوئی جبکہ الخیرٹرسٹ کے چیئرمین حاجی محمد ادریس ، مولانا زرین شاہ ، مولانا سلطان محمود، مولاناخائستہ محمد ،مولانا عبد القدیم ، مولانا عزیزاللہ ، مولانا عبد الرحمان ، مولانا احمد سعید ، شاعر اسلام احسان اللہ فاروقی ، شاہی دوران اور دیگر نے گھر جاکر اُنکے بھائی اول خان سے دلی تعزیت کر تے ہوئے دعاء کی کہ اللہ رب العزت مر حوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسمانہ گان کو صبر جمیل عطاء فرمائے مرحوم علاقے کے معروف سیاسی ، سماجی و مذہبی رہنما تھے علا قے کی ترقی و تعمیر کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء جمعیت علما اسلام یو سی 8یو سی 10اور علا قے کے آئمہ مساجد کا مشترکہ اجلاس مولانا نعمت اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مفتی محمد خالد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعاء کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرما ئے اجلا س میں مفتی خالد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اُن کے دینی وسیا سی مشن کو جاری کیا جائیگا ۔