ڈمپر ایسو سی ایشن کی مطالبات کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم

جمعرات 12 نومبر 2015 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء)کراچی میں ڈمپر ایسو سی ایشن نے مطالبات کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کردی ہے۔ ہڑتال بارہ روز تک جاری رہی۔

(جاری ہے)

ڈپمر ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ انکی کمشنر کراچی ،ڈی آئی کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک سے ملاقاتیں ہوئی۔انکے پانچ مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔انکا مطالبہ ہے کہ دن کے اوقات میں شہر میں ڈمپر کے داخلے پر پابندی ختم کی جائے۔موٹروے پولیس کی جانب سے اوور لوڈ قرار دے کر سامان اتارنے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔