سندھ ، بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے جانے کا انکشاف

جمعرات 12 نومبر 2015 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس خبر نے الیکشن کمیشن میں کھلبلی مچا کر رکھ دی۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں گھوٹکی میں اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ذرئع کے مطابق میرپورماتھیلو کے حلقے میں بھی اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔

(جاری ہے)

خبر ملتے ہیں الیکشن کمیشن میں کھلبلی مچ گئی اور چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی اورڈسڑکٹ ریٹرننگ افسر گھوٹکی سے اضافی بیلٹ پیپر چھپوانے پر فوری طور پر وضاحت مانگ لی۔ڈی آر او گھوٹکی کو تحریری جواب دینے کے لیے بھی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ قوانین کے مطابق ووٹرز کی مجموعی تعداد سے صرف ایک فیصد اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے جاسکتے ہیں۔ دوسری جانب بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بیلٹ پیپرز میں ناموں کی غلطی کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :