سندھ پولیس کے معاملات اب سینٹرل پولیس بورڈ چلائے گا، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 12 نومبر 2015 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) سندھ پولیس کے معاملات اب سینٹرل پولیس بورڈ چلائے گا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس بجٹ، وسائل کے استعمال، بھرتیوں، خریداری، سب فیصلے اب بورڈ میں ہوں گے، سندھ پولیس کی پالیسیز اور تمام فیصلوں کا اختیار بھی سینٹرل پولیس بورڈ کو ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی سندھ بورڈ کی سفارشات کے مطابق فیصلے اور ان پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں گے،بورڈ کے سربراہ آئی جی سندھ، تمام ایڈیشنل آئی جیزاور متعلقہ ڈی آئی جی رکن ہوں گے، سینٹرل پولیس بورڈ کے اجلاس ماہانہ بنیادوں پر ہوں گے۔ سینٹرل پولیس بورڈ کے قیام کا نوٹیفکیشن وزیرداخلہ سندھ کی سفارش پر جاری کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :