Live Updates

عمران خان کو سنجیدہ ہونے میں وقت درکار ہے ، ترقی کے لئے جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی ضروری ہے؛خورشید شاہ

جمعرات 12 نومبر 2015 16:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو سنجیدہ ہونے میں وقت درکار ہے ، ابھی ہم جمہوریت کی طرف چل رہے ہیں وہ وقت گیا جب آمر آتے تھے ، ترقی کے لئے جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی ضروری ہے ۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ہمارے ساتھ جو ہوتا ہے ہم خود پریشان ہوجاتے ہیں کہ عمران خان اگر الیکشن جیت بھی جائے تو وہ یہی کہے گا کہ میں یہ نہیں مانتا ہوں ۔

(جاری ہے)

عمران خان کو سنجیدہ ہونے کے لئے وقت درکار ہے حکومت کو اپنی گورننس بہتر کرنی ہوگی جمہوریت بہتری کی طرف گامزن ہے اب وہ دور گئے جب آمر آکر حکمرانی کرتے تھے ترقی کیلئے جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت دہشتگردی اور دیگر مسائل میں گھرا ہوا ہے اس کو مشکلات سے باہر نکلنے کیلئے سب اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر کرنا ہوگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستانی ہیں چاہیے کراچی جائیں یا کہیں اور جائیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات