پاک فوج کے بیان پر سیاست دانوں کو بیان بازی سے احتیاط کرنی چاہئے ؛ سینیٹر عبدالقیوم

جمعرات 12 نومبر 2015 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جنرل ریٹائر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ ریاست کے ستونوں کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں ۔ پاک فوج کے بیان پر سیاست دانوں کو بیان بازی سے احتیاط کرنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سوفیصد عمل نہیں ہو رہا ہے تاہم اس پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف خود کراچی آپریشن اور دیگر معاملات پر مطمئن نہیں ہیں اور وہ اس حوالے سے معاملات کو خود دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک پاک فوج اور سول اداروں میں یکسانیت نہیں ہو گی اس وقت تک ہم بہتر نتائج حاصل نہیں کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ ریاست کے ستونوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :