فوج کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئے ،، حکومت کی سپروائزر بننے کی کوشش نہ کرے؛سینیٹر ساجد میر

جمعرات 12 نومبر 2015 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) سینیٹر ساجد میر نے کہا ہے کہ فوج کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئے اور حکومت کی سپروائزر بننے کی کوشش نہ کرے۔ انہوں نے سینٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے جو بیان جاری کیا ہے وہ نامناسب ہے اور غیر معقول ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید فوج کو تنبیہہ کی ہے کہ فوج نے ہمیشہ پاکستان کی جمہوریت پر حملہ کیا ہے اور اب وہ وقت نہیں رہا کہ غیر جمہوری قوتوں کو آئین سے بالاتر ہو کر کام کریں گے۔

یاد رہے کہ فوج کی کور کمانڈر اجلاس کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں گڈ گورننس نہیں ہے اور حکومت کو اس کو بہتر کرنا ہو گا۔ اس پر سینیٹر ساجد میر نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج جمہوری معاملات میں دخل اندازی بند کرے۔

متعلقہ عنوان :