سٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہیں نہ دینا اس کو نجکاری کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے،اعتزاز احسن

جمعرات 12 نومبر 2015 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) سٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہیں نہ دینا اس کو نجکاری کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے۔ لیڈر آف اپوزیشن سینیٹر اعتزاز احسن نے سینٹ میں بتایا ہے کہ سٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہیں نہ دینا اور ریٹائر ملازمین کو گریجویٹی کی عدم ادائیگی کا مقصد ہے کہ سٹیل ملز کو نجکاری کی طرف لے کے جانا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی پالیسی یہی ہے کہ سٹیل ملز کو آئی ایم ایف کے معاہدے کے مطابق نجکاری کر دی جائے اور یہ قومی ادارے کو نادہندہ بنا کر عوام کے سامنے پیش کر کے نجکاری کر دی جائے۔ یاد رہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کو 2013ء سے گریجویٹی نہیں مل رہی اور گزشتہ دو مہینوں سے ملازمین کی تنخواہ بند ہیں۔ اس پر سینیٹر اعتزاز احسن نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت کی پالیسی ہے کہ سٹیل ملز کی نجکاری کی جائے۔

متعلقہ عنوان :