پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی تھر میں دیوالی کی تقریب میں شرکت، ماتھے پر تلک لگوایا ، بچوں کے سر پر ہاتھ بھی رکھا

ہم سب کے ساتھ دیوالی کی تقریب میں‌شرکت کرنے آئے ہیں۔ چئیر مین یپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 نومبر 2015 16:35

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 نومبر 2015 ء) :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے مٹھی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم تھر میں صرف وعدے کرکے چلے گئے پھر مڑکر بھی نہ دیکھا ، ۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہندوؤں کے ساتھ دیوالی منائی ،دیوالی کا کیک بھی کاٹا، ماتھے پر تلک بھی لگوا کر بچوں پر دست شفقت بھی رکھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جسے اپنا نمائندہ بناکر چھوڑ گئے وہ تو تھر کا راون ہے ، آمریت کے پجاری نہیں چاہتے کہ ہم متحد رہیں،انتہا پسندی کو جان بوجھ کر ہوا دی جارہی ہے،چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی دیوالی کو اپنا تہوار مانتی ہے اور ہماری پارٹی سب کو ساتھ لے کر چلے گی،جو نفرت پھیلاتے ہیں وہ ہم میں سے نہیں ہیں،پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی زنجیرہے، انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 19 نومبرکو تیر پر ٹھپہ لگا کر عوام کو آزادی ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے میں تھر کے لوگوں کی جانب سے کہتا ہوں کہ میاں صاحب!کچھ تو پیچھے چھوڑ کر جاتے،آپ کے اعلانات اور وعدوں کا کیا ہوا،وہ اعلانات اور وعدے، اعلانات اور وعدے ہی رہ گئے،مجھے اورتھرکے لوگوں کو پتہ ہے آپ کچھ نہیں کریں گے۔بلاول نے ہندو برادی کو بہن بھائی قرار دیتے ہوئے ہر ممکن قدم اور مدد کی یقین دہانی کروائی. انہوں نے کہا یہ سب غریب اور عوام دشمن لوگ ہیں، پیپلزپارٹی،کسانوں،طلبااور عوام کی بات کرتی ہے۔ پیپلزپارٹی غریبوں،ہاریوں اور کسانوں کی بات کرتی ہے اس لیے سب اکٹھے ہوجاتے ہیں۔