سرگودھا سے رکن قومی اسمبلی چودھری حامد حمید کی نااہلی پر شرطیں لگ گئیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 16:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) سرگودھا سے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید کی نااہلی پر شرطیں لگنا شروع ہوگئیں۔ 18 نومبر کو رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید کی نااہلی کے بارے میں سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔

(جاری ہے)

جس پر سرگودھا میں لوگوں نے ان کی نااہلی ہونے یا نہ ہونے پر شرطیں لگانا شروع کردی تاہم سرگودھا میں 19 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی جبکہ 18 نومبر کو حامد حمید کیخلاف فیصلہ آنے کی صورت میں لیگی امیدواروں کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہوسکتا ہے۔ حق میں فیصلہ آنے کی صورت میں لیگی امیدواروں کا گراف اوپر جاسکتا ہے تاہم عوام کو 18 نومبر کا بے چینی سے انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :