پولیس افسر کرپشن سے دور رہیں‘عوامی خدمت کو شعار بنائیں:ڈی پی اواوکاڑہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 16:25

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہا کہ پولیس افسر ناانصافی اور کرپشن سے دور رہ کر عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ اس میں دنیااور آخرت کی بھلائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تفتیشی افسران سے میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیااور پولیس کو ایک پیچ پر رہ کرکام کرنا چاہیے تاکہ جہا ں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی ہو سکے وہاں انصاف لوگوں کو گھر وں کی دہلیز پر مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ نا انصافی اور سائلین کی تو ہین سے باز رہیں اور جھوٹے مقدمات درج کرکے اپنی آخر ت خراب نہ کریں ۔تفتیشی افسران سے کہاکہ آپ مظلوم اور غریبوں کی مد د اور انکی دادرسی کریں ۔کسی بھی اثر ورسوخ سے بالائے طاق ہوکر تفتیش کو میرٹ پر کریں تاکہ مظلوم کی دادرسی ہو سکے ۔جرائم پیشہ افراد کے گرد مزید گھیرا تنگ کریں جواء کے اڈوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔عوام کو چاہیے کہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ معاشرے سے جرائم کا خاتمہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :