اسلام آباد : سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر کی رکنیت معطل کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 نومبر 2015 15:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 نومبر 2015 ء) : سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر اصغر علی جونیجو کو ڈی سیٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ فنکشنل کے جام مدد علی کو کامیاب قرار دے دیا . جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پہلے جام مدد علی کو کامیاب قرار دیا تھا، لیکن اصغر جونیجو نے الیکشن ٹریبونل میں دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی تھی جس پر ٹریبونل نے دوبارہ گنتی میں اصغر علی جونیجو کو کامیاب قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ اصغر علی جونیجو پی ایس 81 سانگھڑ سے منتخب ہوئے تھے.