کامیاب ہوکر حلقے کی تقدیر بدل دیں گے:اسلم نوید

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 15:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء)20سال سے حلقہ پر قابض سابقہ سیاستدانوں نے وعدوں کے سواعوام کو کچھ نہ دیا۔ انشاء اللہ کامیاب ہوکر علاقہ کی تعمیر وترقی میں اپنا اہم کر دار ادا کروں گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین ایم سی 2 ملک اسلم نوید ،وائس چیئرمین محمد اسلم عباسی نے ٹاہلی چوک میں کارنرمیٹنگ کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آزاد حیثیت سے لڑے والے امیدوار برائے چیئرمین ایم سی ون ملک محمود الحسن اعوان ، ملک رب نواز کچھیلا ، چوہدری نعیم اللہ گھمن ، چوہدری عرفان گھمن ‘رانا مبارک علی ، یامین خان ، شیخ اظہر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔