بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ، انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب

لل

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 15:37

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 نومبر۔2015ء) صوبائی الیکشن کمیشن مسعود احمد ملک نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں انتظامات اور اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس جمعہ کو رائل پام کلب میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت چیف الیکشن کمیشنر سردار رضا خان کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری ، آئی جی پنجاب اور بارہ اضلاع کے ڈی سی اوز شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کو اب تک کیا جانے والے اور مجوزہ اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی ۔