کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے مبینہ سرگرم کارکن کو گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 12 نومبر 2015 15:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مبینہ سرگرم کارکن کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ کینٹ کے علاقے میں کالعدم تنظیم کا اہم کارکن مذہبی منافرت پھیلانے سمیت جہادی لٹریچر تقسیم کرتا پھر رہا ہے جس پر سی ٹی ڈی نے صبح سویرے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد قمر عباس کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے دو مزید ساتھیوں کو برکی روڈ سے حراست میں لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضہ سے جہادی لٹریچر سمیت دیگر منافرت پر مبنی مواد بھی بر آمد کر لیا گیا ہے۔