مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل ڈانس پارٹی پر پولیس چھاپے میں پکڑے گئے
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 12/11/2015 - 16:54:07 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 16:34:51 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 16:11:25 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 16:00:01 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 15:29:37 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 15:24:40 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 14:51:32 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 14:38:05 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 14:28:54 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 14:19:12 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 14:19:10
پچھلی خبریں - مزید خبریں

مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل ڈانس پارٹی پر پولیس چھاپے میں پکڑے گئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار12نومبر۔2015ء ) قومی ٹیم کے مڈ ل آرڈر بلے باز عمر اکمل اپنی ’’حرکتوں ‘‘ سے باز نہ آئے اور ایک بار پھر پاکستان کا نام پوری دنیا میں بدنام کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں سوئی سدرن کی نمائندگی کرنے والے عمر اکمل حیدر آباد میں سائٹ ایریا میں پولیس کے چھاپے کے دوران غیر اخلاقی پارٹی سے پکڑے گئے تھے اور اس وقت ان کے ساتھ حیدر آباد ٹیم کے کھلاڑی عظیم گھمن اور ایک نامعلوم کھلاڑی شامل تھے ۔ ایس ایس پی حیدر آباد کے مطابق اعلی حکام کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد ان کرکٹرز کو چھوڑ دیا گیاتھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے مخبری پر اس علاقے میں چھاپہ مارا تھا کیوں ایسی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ یہاں غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری ہیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمر اکمل کبھی وارڈن کو تھپڑ مارنے اور کبھی زخمی ہونے کا بہانہ بنا نے کے باعث ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوچکے ہیں ۔

12/11/2015 - 15:24:40 :وقت اشاعت