Live Updates

گڈ گورننس کا مطالبہ پاک فوج کا نہیں پاکستانی عوام کا ہے،عمران خان

جمعرات 12 نومبر 2015 15:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کا مطالبہ پاک فوج کا نہیں پاکستانی عوام کا ہے ، ہم سے تو کوئی نہیں پوچھتا کہ آپ کی گورننس کیسی ہے پوری قوم کو پتہ ہے کہ خیبر پختونخوا کی گورننس نمبر ون ہے ، نئے پاکستان میں پولیس اور نیب غیر جانبدار ہوگی ، سندھ میں تبدیلی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو نئے اور پرانے پاکستان میں فرق بتائیں گے نئے پاکستان میں پولیس اور نیب غیر جانبدار ہوں گے نئے پاکستان کے ہسپتالوں میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ میں ہے سندھ میں پولیس کے ذریعے الیکشن لڑا جارہا ہے اندرون سندھ کے لوگوں کو آزاد کرانا ہے انہوں نے کہا کہ لاہور میں میٹرو اورنج لائن چلائی جارہی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کی سب سے زیادہ ضرورت کراچی کو ہے اسلام آباد میں میٹرو خالی چلائی جارہی ہے لوگ اس میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں امیر ترین شہر ہونے کے باوجود بھی کراچی میں صاف پانی بھی میسر نہیں انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں نئی پالیسی بنائی جائے گی غربت کیسے ختم کرنی ہے انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کاالیکشن متنازع ہے اکیس ہزار ووٹوں کا پتہ ہی نہیں کہ وہ کیسے آئے کیسے باہر گئے جلد اس معاملے میں مکمل انصاف کرینگے انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کا مطالبہ فوج کا نہیں بلکہ پاکستانی عوام کا ہے کے پی کے کی ایڈمنسٹریشن نمبر ون پر ہے اس لے کوئی پوچھتا نہیں ہے کہ گورننس کیسی چل رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مقدمات درج کئے جارہے ہیں نئے پاکستان میں بلدیاتی انتخابات خیبر پختونخوا کی طرح کروائینگے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :