چین پاکستان اقتصادی راہداری میں توانائی ، انفراسٹرکچر اور گوادر کے علاوہ سماجی شعبے کی ترقی کو بھی شامل کردیا گیا ہے، احسن اقبال

جمعرات 12 نومبر 2015 15:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں توانائی ، انفراسٹرکچر اور گوادر کے علاوہ سماجی شعبے کی ترقی کو بھی شامل کردیا گیا ہے ۔ یہ اقدام ملک کے پسماندہ علاقوں بشمول گوادر کو سماجی طور پر ترقی یافتہ بنانے میں مددگار ثابت ہوگا ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اقتصادی راہداری منصوبے کی جوائنٹ کو آرڈنیشن کمیٹی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس منصوبے کا لانگ ٹرم پلان جامع انداز میں بنایا جائے تاکہ اس کے مقاصد کو صحیح طور پر حاصل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ توانائی ملک کا ایک اہم ایشو ہے اور اس منصوبے میں اس کوترجیحی بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے توانائی منصوبوں کے فنانشل کلوز جلد مکمل کرلئے جائینگے انفراسٹرکچر منصوبوں کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یہ منصوبے راہداری منصوبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان منصوبوں کے کمرشل کنٹریکٹ جلد مکمل کئے جائینگے تاکہ ان کی تکمیل مطلوبہ وقت میں پورے کئے جاسکیں انہوں نے گوادراس منصوبے کا گیٹ وے اور اس کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے ذریعے گوادر دنیا کے اسٹرٹیجک شہروں میں سے ایک ہوگا جس کے ذریعے ملازمتوں کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے انہوں نے کہا کہ گوادر میں فری اکنامک زون کے لئے زمین کی چینی کمپنی کو حوالگی اس منصوبے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان اس منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے پرعزم جس سے دونوں ممالک اور خطے میں اقتصادی جہتیں بدل جائینگی