بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور نے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعرات 12 نومبر 2015 15:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور نے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ان ضمنی امتحانات میں مجموعی طور پر 27ہزار 679امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 14ہزار 388امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح ان امتحانات میں کامیابی کا تناسب 52.2فیصد رہا جبکہ آنے والے نتائج میں کسی امیدوار کا نتیجہ ایل آر نہیں ہے فیل ہونے والے طلباء 2016میں ہونے والے امتحانات میں شرکت کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :