جاتی عمرہ رائیونڈ روڈ پر واقع شریف برادران کی ذاتی رہائش گاہ کی سکیورٹی پر آنے والے اخراجات سے متعلق تحریک التواء کار سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو پیش

جمعرات 12 نومبر 2015 15:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) جاتی عمرہ رائیونڈ روڈ پر واقع شریف برادران کی ذاتی رہائش گاہ کی سکیورٹی پر آنے والے اخراجات سے متعلق ایک تحریک التواء کار سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے پاس جمع کروا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ تحریک التواء کار میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوان میں شریف برادران کی رہائش گاہ پر آنے والے اخراجات بارے بحث کروائی جائے۔ پنجاب حکومت نے شریف برادران کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے لیے 2015میں 36کروڑ 44لاکھ روپے جاری کیے۔