بھارت میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرناپڑا‘ فواد خان

جمعرات 12 نومبر 2015 14:58

بھارت میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرناپڑا‘ فواد خان

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) معروف پاکستانی اداکار فواد خان ملک میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد پڑوسی ملک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری تک ر سائی حاصل کر چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فواد خان نے پشاور میں واقع شوکت خانم کینسر ہسپتا ل میں درخت لگانے کی مہم کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریب میں بطور مہمان خصوصی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کے دوران اداکار نے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی طرف سے دی گئی دھمکیوں کے متعلق بھی بتایا۔اداکار کا کہنا تھا کہ انھیں بھارت میں کام کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ فواد خان نے کہا کہ پاکستان کو اپنے خلاف کام کرنے والی جماعتوں کو نظر انداز کر دینا چاہیے کیونکہ اس قسم کے انتہا پسند گروپس یہاں بھی اتنی ہی تعداد میں موجود ہیں۔واضح رہے چند روز قبل بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی طرف سے پاکستانی اداکاروں فواد خان اور ماہرہ خان کو دھمکی کی دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :