فلسطینی شہریوں کے پتھراؤ سے بچنے کی کوشش، دو اسرائیلی فوجی گاڑیوں میں تصادم ،8 صہیونی شدید زخمی

جمعرات 12 نومبر 2015 14:48

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے پتھراؤ سے بچنے کی کوشش کے دوران اسرائیل کی 2فوجی گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 8فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی عبرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی گاڑیاں شمالی بیت المقدس میں گشت میں مصروف تھیں کہ اچانک فلسطینی نوجوانوں نے ان پر پتھراؤ شروع کردیا ۔پتھراؤ شروع ہوتے ہی فوجیوں نے گاڑیوں کو بھگانے کی کوشش کی مگر وہ آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں متعدد فوجی زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق زخمی ہونیوالے اسرائیلی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔