انتفاضہ القدس، فلسطینیوں کی 609 مزاحمتی کارروائیاں، 12 صہیونی ہلاک، 19 معذور، 260 زخمی ہوگئے

جمعرات 12 نومبر 2015 14:47

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء)اسرائیلی وزارت دفاع نے اکتوبر کے اوائل سے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ کے دوران فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں اور ان کے نتیجے میں ہونیوالے اسرائیل کے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر سے 11 نومبر تک فلسطینی شہریوں نے کل 609 مزاحمتی کارروائیاں کیں جن میں 12 صہیونی جہنم واصل ہوئے۔

فلسطینیوں کے حملوں میں 19 صہیونی شدید زخمی ہونے کے بعد معذور ہوئے۔

(جاری ہے)

کل 260 یہودی زخمی ہوئے جن میں سے 37 کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔اسرائیلی وزارت دفاع کی رپورٹ اسرائیلی اخبارات میں بھی شائع ہوئی ہے۔ عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ایک ماہ اور 11دنوں میں فلسطینیوں نے 609 مزاحمتی کارروائیاں کیں ان میں 12 صہیونی ہلاک اور 257 زخمی ہوئے۔عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنیوالے ٹی وی چینل 2 کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے حملوں میں 19 صہیونی فوجی اپاہج ہوگئے ہیں۔ عبرانی ویب سائٹ وللاکی رپورٹ مطابق فلسطینیوں کے مزاحمتی حملوں کے نتیجے میں یہودی آبادکاروں میں 25 فیصد خوف میں اضافہ ہوا۔