فرانس کیلئے جنگ آزادی لڑنے والے امریکی فوجیوں کو فرانس کا سب سے بڑے فوجی اعزاز دیدیا گیا

جمعرات 12 نومبر 2015 14:39

میامی۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء)امریکہ میں جنگ عظیم دوئم میں فرانس کی آزادی کے لیے حصہ لینے والے 9امریکی فوجیوں کو سب سے بڑے فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق فلوریڈا میں جنگ عظیم دوئم میں حصہ لینے والے فوجیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں جنگ عظیم دوئم کے دوران فرانس کی آزادی میں حصہ لینے والے فوجیوں کو فرانس کی جانب سے سب سے بڑے فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں جنگ عظیم دوئم میں حصہ لینے والے معمر فوجیوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی جس میں بعض فوجی اہلکار وہیل چئیر پر بیٹھ کر تقریب میں شرکت کے لئے ائے۔