ایچ ای سی ہر ضلع میں نئی یونیورسٹی یا موجودہ یونیورسٹی کا زیلی کیمپس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے

وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت

جمعرات 12 نومبر 2015 14:33

اسلام آباد ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ہر ضلع میں ایک نئی یونیورسٹی یا موجودہ یونیورسٹی کا ذیلی کیمپس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر راحیلہ مگسی کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ یہ یونیورسٹیاں اگلے تین سالوں میں مختلف اضلاع میں کھولنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اسی طرح مالی سال 2016-17ء کے دوران حیدرآباد میں ایک وفاقی یونیورسٹی کے قیام کی تجویز ہے جس میں مذکورہ بالا تینوں اضلاع کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔